اب سیف علی خان عدم توجہ کے باعث شکایت کرنے لگے ہیں :کرینہ کپور

اب سیف علی خان عدم توجہ کے باعث شکایت کرنے لگے ہیں :کرینہ کپور
اب سیف علی خان عدم توجہ کے باعث شکایت کرنے لگے ہیں :کرینہ کپور

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرینہ کپور نے کہا ہے کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد میری ساری توجہ تیمور پر ہے اور اب تو سیف علی خان بھی عدم توجہ کے باعث شکایت کرنے لگے ہیں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورسے جب انٹرویوکے دوران ان کی جانب سے بیٹے کو تیمورکے بجائے ’لٹل جان‘ کے نام سے پکارنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبریں جھوٹی ہیں اورمیں اپنے بیٹے کا نام تیمورکے بجائے کیوں لٹل جان پکاروں گی۔انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کا نام تیمورہے جو بہت پیارا نام ہے جب کہ میرا بیٹا بھی بہت خوبصورت اورحسین ہے، سب کو بھی میرے بیٹے کو اس کے اصل نام سے ہی پکارنا چاہیے۔اداکارہ سے جب انٹرویومیں ماں بننے کے بعد تبدیل ہونے والے احساسات اور جذبات کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ماں بننے کا سفر بہت اچھا تھا اورابھی میں اس حوالے سے کچھ نہ کچھ سیکھ رہی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ تیمورکی پیدائش کے بعد سیف بھی شکایت کرنے لگے ہیں کہ ان کی ساری توجہ صرف تیمور کی طرف ہوگئی ہے۔

والد بہت یاد آ رہے ہیں، امی اور بہنوں نے کہا کہ تم نے باپ کی خاطر جیتنا ہے: وہاب ریاض

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

مزید : تفریح