بولڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنے ایموجی سٹیکرز متعارف کروا دئیے

بولڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنے ایموجی سٹیکرز متعارف کروا دئیے
بولڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنے ایموجی سٹیکرز متعارف کروا دئیے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیون نے ایموجی سٹیکرز پر مشتمل ایپلی کیشن گوگل ایپ سٹور پر متعارف کرادی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فلموں کی اداکارہ سنی لیون نے اپنے ایمو جی پر مشتمل سٹیکرز ایپلی کیشن کمپنی ایموجی فائی کے اشتراک سے یہ ایپلی کیشن متعارف کرادی ہے۔شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس ‘میں آئٹم سانگ لیلیٰ او لیلیٰ پر پرفارم کرنے والی اداکارہ سنی لیون نے اپنے مداحوں کیلئے ”سنی ایموجیز کو مفت ڈاﺅن لوڈ کرنے کیلئے متعارف کرایا“۔مذکورہ ایموجی سٹیکرز فیس بک میسینجر، فیس بک، واٹس ایپ، ہائیک اور ہینگ آئوٹ پر کارآمد ہونگے۔ ان سٹیکرز کوحاصل کرنے کیلئے آپ کو گوگل پلے سٹور سے ایموجی فائی نامی ایپلی کیشن ڈائون لوڈ کرنی ہوگی۔

قبل ازیں بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور جنہوں نے نیرجا فلم کی تھی نے بھی اپنے ایموجی متعارف کرائے تھے ۔

Sonam Kapoor,Sonam Kapoor emojis

تامل فلموں کے معروف اداکار رجنی کانت بھی ایمو جیز متعارف کراچکے ہیں۔

Rajinikanth's emojis, Rajinikanth

ہالی ووڈ کی بے باک اداکارہ کم کارڈیشن بھی اپنے مداحوں کیلئے ایموجیز متعارف کراچکی ہیں۔

Kim Kardashian West, Kim Kardashian West emojis, Kim Kardashian West Kimojis

مزید : تفریح