شاہ رخ خان اور عامر خان اکٹھے ٹی وی شو کی میزبانی کرینگے
ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے دو بڑے سپر سٹار شاہ رخ خان اور عامر خان بہت جلد بھارت ٹی وی شو مہم ”نئی سوچ “ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ دونوں اکٹھے اس شو کے میز بان ہونگے۔
پی ایس ایل فائنل،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 5 غیر ملکی کھلاڑیوں کو فائنل کرلیا
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اور عامر خان 25 سالوں میں پہلی بار ایک ساتھ آ رہے ہیں۔لیکن وہ کسی فلم میں نہیں آرہے بلکہ ٹی وی کا سٹار پلس چینل اپنی ’نئی سوچ‘ مہم کے لیے دونوں ستاروں کو ساتھ لا رہا ہے۔ یہ دونوں’نئی سوچ‘کی میزبانی کریں گے۔