علی سیٹھی نے گا نا بنا کر قندیل بلوچ کو خراج تحسین پیش کردیا

علی سیٹھی نے گا نا بنا کر قندیل بلوچ کو خراج تحسین پیش کردیا
علی سیٹھی نے گا نا بنا کر قندیل بلوچ کو خراج تحسین پیش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نے پاکستانی نژاد برطانوی گلو کار ریاض احمد کے ساتھ مل کر گانا بنا یا ہے جس میں مقتول ماڈل قندیل بلوچ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔اس گانے کی ویڈ یو نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچا دی ہے ۔
تفصیل کے مطابق علی سیٹھی اور ریاض احمد نے قوالی کے سٹائل میں ”ہپ ہاپ “گانا تیار کیا ہے جس میں قندیل بلوچ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔گانے کی ویڈ یوکو نہ صرف پاکستانی لوگوں نے پسند کیا بلکہ بھارت میں بھی سوشل میڈ یا پر اس گانے خوب تعریف ہوئی کیونکہ اس گانے کی ویڈیو میں ڈرامائی انداز میں پاکستان اور بھارت کو بھی قریب لایا گیا ہے ۔گانے کے بول بھی کافی بولڈ ہیں اور اس کے آخر میں قندیل بلوچ کی ساﺅنڈ بائٹ بھی ہے۔یہ ویڈیو بروکلین کے کوئنز اینڈ کونی آئی لینڈ میں عکسبند کی گئی ہے جسے سوشل میڈ یا صارفین نے بہت سراہا ہے ۔

ویڈ یو دیکھئے



واضح رہے کہ علی سیٹھی معرو ف صحافی نجم سیٹھی اور جگنو محسن کے صاحبزادے ہیں جو کہ گلو کاری کے ساتھ ساتھ کالم نویسی کا بھی شوق رکھتے ہیں ۔

مزید :

لاہور -