کوئٹہ اور نواح میں 3.9شدت کا زلزلہ ، جانی یا مالی نقصا ن نہیں ہوا ؛ زلزلہ پیما مرکز

کوئٹہ اور نواح میں 3.9شدت کا زلزلہ ، جانی یا مالی نقصا ن نہیں ہوا ؛ زلزلہ پیما ...
کوئٹہ اور نواح میں 3.9شدت کا زلزلہ ، جانی یا مالی نقصا ن نہیں ہوا ؛ زلزلہ پیما مرکز

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان کے علاقے کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ ،، ژوب اور نواح میں 3.9شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصا ن کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

پشاور زلمی کیلئے بڑا دھچکا ، شاہد آفریدی فائنل سے باہر ہو گئے کیونکہ۔۔۔

زلزلہ پیما مرکز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 15کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز ژوب کے شمال مشرق میں تھااور محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے رابطے میں ہیں تاہم ابھی تک کسی علاقے سے جانی یا مالی نقصا ن کی اطلاع نہیں ملی ۔

مزید : ماحولیات /اہم خبریں