کرولا کے نئے ماڈلز کی ہزاروں گاڑیاں کمپنی نے واپس منگوا لی، وجہ ایسی کہ جان کر مالکان گھر سے باہر نکلنے سے ہی گھبرائیں گے کیونکہ۔۔۔

کرولا کے نئے ماڈلز کی ہزاروں گاڑیاں کمپنی نے واپس منگوا لی، وجہ ایسی کہ جان ...
کرولا کے نئے ماڈلز کی ہزاروں گاڑیاں کمپنی نے واپس منگوا لی، وجہ ایسی کہ جان کر مالکان گھر سے باہر نکلنے سے ہی گھبرائیں گے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے بریک میں مسائل پیدا ہونے پر کرولا کے نئے ماڈلز کی9ہزار سے زائدگاڑیوں کو واپس منگوالیا ۔گزشتہ ماہ کرولا کے نئے ماڈل کی گاڑیوں کے فرنٹ کلپر میں انڈر ٹارق کا پیچھیدہ مسئلہ پیدا ہو گیا تھا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی بریک میں مسائل سامنے آرہے تھے ۔

”کوئی نہیں روک سکتا۔۔۔“ شاہد آفریدی زخمی ہو کر بھی ”باز“ نہ آئے، زوردار بیان جاری کر دیا
ایکسپریس ٹر بیون کی رپورٹ کے مطابق انڈس موٹر کمپنی کے ترجمان نے بتا یا کہ کرولا کے نئے ماڈل میں انڈر ٹارک کا مسئلہ پیدا ہونے کے بعد مخصوص سیریل نمبرز کی گاڑیوں کو انسپیکشن کے لیے واپس منگوایا گیا ہے ۔ان نئے ماڈلز میں 1.3Xli/GLi,1.6Artis,1.8lاور اٹلس گرانڈے شامل ہیں ۔انڈس موٹر کمپنی نے گاڑیوں کے مالکان کو سپیشل سروس مہم کے نام سے ایک خط بھی بھیج دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گاڑی کے فرنٹ کلپر بولٹ کی انسپیکشن کی جائے گی ۔کمپنی نے مالکان سے انسپیکشن کے لیے گاڑیاں لانے کی درخواست بھی کی ہے ۔ آئی ایم سی پاکستان میں پاک سوزوکی کے بعد گاڑیاں بنانے دوسری بڑی کمپنی ہے ۔

مزید :

بزنس -