اردن میں 15 افرادکو سزائے موت دیدی گئی

اردن میں 15 افرادکو سزائے موت دیدی گئی
اردن میں 15 افرادکو سزائے موت دیدی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمان(آئی این پی)اردن میں15 افراد کی موت کی سزا پر عمل کر دیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اردن حکومت کے ترجمان محمد المومانی نے بتایا ہے کہ ان میں دس افراد کو دہشت گردانہ کارروائیوں میں شریک ہونے کے جرم میں موت سزا سنائی گئی تھی۔ المومانی کے مطابق ایک مجرم نے خفیہ ادارے کے احاطے پر حملہ کر کے پانچ افراد کو ہلاک کیا تھا۔

پی ایس ایل کا بخار سر چڑھ کر بولنے لگا،کرکٹ کے شیدائی نے فائنل دیکھنے کیلئے اپنی شادی ہی ملتوی کردی

اسی طرح ایک اور شخص بھی پانچ سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت میں ملوث تھا۔ موت سزا پانے والوں میں ایک مجرم نے عدالتی احاطے کے باہر ایک مسیحی ادیب کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ ایک مجرم کو موت سزا دینے کی وجہ مغربی سیاحوں کے ایک قافلے پر حملہ تھا۔ پانچ افراد کو جنسی زیادتی کا ارتکاب کرنے پر موت سزا دی گئی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -