وزیراعلی پنجاب سے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی کی ملاقات،پی ایس ایل کی حمایت

وزیراعلی پنجاب سے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی کی ملاقات،پی ایس ایل کی ...
وزیراعلی پنجاب سے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی کی ملاقات،پی ایس ایل کی حمایت

  

لاہور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی نے ملاقات کی اور پی ایس ایل کی حمایت کی۔

ایکو ممالک کیلئے کاروباری ویزوں کی سہولت آسان بنانا ضروری:اسحاق ڈار کی ایکوچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہوں سے ملاقات میں گفتگو 

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جبکہ اس دوران پی ایس ایل کافائنل میچ لاہور میں کرانے کیساتھ ساتھ ملکی وسیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعلی پنجاب کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ دہشتگرد اپنی مذموم کارروائیوں سے قوم کے عزم کو کمزورنہیں کرسکتے۔پاکستان میں کرکٹ کا کھیل بے حد مقبول ہے اور ہم پی ایس ایل فائنل کو ہر لحاظ سے یادگار بنائیں گے جبکہ گورنر گلگت بلتستان نے وزیراعلی کی پی ایس ایل فائنل لاہور میں کروانے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب! آپ نے قوم کی امنگوں کے مطابق بہترین فیصلہ کیاکیونکہ لاہورمیں فائنل میچ کا انعقاد پوری قوم کی آوازہے۔

مزید :

قومی -