پی ایس ایل کے فائنل کی تیاریاں عروج پر ،پاک فوج نے بھی شائقین کو محظوظ کرنے کا بیڑا اٹھا لیا،جوان ایسا کام کریں گے جو آج تک کسی میچ میں نہ ہوا ہوگا
لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں اور اس حوالے سے پاکستان کی شان معروف سنگر علی عظمت اور فاخر کی خدامات حاصل کر لی گئیں ہیں جبکہ اس موقع پر پیراٹروپنگ بھی کی جائے گی ۔
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق کل قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل میچ میں ایک ایسا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا جو آج تک کسی کرکٹ لیگ میں نہیں کیا گیا ،پاک فوج بھی اس پرمسرت موقع پر شائقین کرکٹ کیلئے انتہائی زبردست فن کا مظاہرہ کرے گی ۔پاک فوج کے جوان کل فائنل کی تقریب میں پیراٹروپنگ کا مظاہرہ کرے گی جو کہ 15سے 20منٹ تک جاری رہے گا جبکہ اس موقع پر علی عظمت اور فاخر اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ۔