امیدہے پی ایس ایل کا فائنل دلچسپ ہوگا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چیمپئن بنے گی:معین خان

امیدہے پی ایس ایل کا فائنل دلچسپ ہوگا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چیمپئن بنے گی:معین ...
امیدہے پی ایس ایل کا فائنل دلچسپ ہوگا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چیمپئن بنے گی:معین خان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈکوچ معین خان کا کہنا ہے کہ مجھے امیدہے کہ پی ایس ایل کا لاہور میں فائنل دلچسپ ہوگا، اس دفعہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چیمپئن بنے گی۔

پی ایس ایل کے فائنل کی تیاریاں عروج پر ،پاک فوج نے بھی شائقین کو محظوظ کرنے کا بیڑا اٹھا لیا،جوان ایسا کام کریں گے جو آج تک کسی میچ میں نہ ہوا ہوگا

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پشاورزلمی سے ہمیشہ میچ میں اچھا مقابلہ ہوا ہے،شائقین کرکٹ بھی اچھامیچ دیکھنا چاہتے ہیں۔  بڑے کھلاڑیوں کے نہ آنے سے تھوڑی مشکل تو ہو گی لیکن ٹیم میں شامل کیے گئے نئے لڑکے بھی پروفیشنل ہیں،وہ اپنی ذمے داریاں جانتے ہیں۔واضح رہے کہ کل لاہور قذافی سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل سیزن ٹو کے فائنل میچ میں مد مقابل ہوں گی۔

مزید :

T20 World cup -