نامعلوم افراد کی شکار پور میں فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

نامعلوم افراد کی شکار پور میں فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
نامعلوم افراد کی شکار پور میں فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکارپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افرادکی فائرنگ سے شکارپور میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

امیدہے پی ایس ایل کا فائنل دلچسپ ہوگا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چیمپئن بنے گی:معین خان 

تفصیلات کے مطابق شکار پور کے علاقے گڑھی یاسین میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار پر گولیوں کی برسات کر دی اور فرار ہوگئے۔فائرنگ کی زد میں آکر پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جام شہادت نوش کرگیا۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے شہید اہلکار کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ تھی؟ یا ذاتی دشمنی کا نتیجہ ؟ تحقیقات مکمل ہونے تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا جبکہ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتار ی کیلئے علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

مزید :

سکھر -