مسلم لیگ ن نے’گونوازگو‘کے ڈرسے ساری ٹکٹیں خریدلیں:فرخ جاوید مون

مسلم لیگ ن نے’گونوازگو‘کے ڈرسے ساری ٹکٹیں خریدلیں:فرخ جاوید مون
مسلم لیگ ن نے’گونوازگو‘کے ڈرسے ساری ٹکٹیں خریدلیں:فرخ جاوید مون

  

لاہور(آن لائن)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل میں کرکٹ کے قومی ہیروکودعوت نہ دینا قابل مذمت ہے اورایسے ہتک آمیزرویے کی ذمہ دارپناما میں پھنسی حکومت اورپی سی بی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ کتنے دکھ کی بات ہے کہ ایک میچ کی خاطرپورے لاہورشہرمیں کرفیوں کا سماں ہے سکول،شادی ہالز،کالجز،ہوٹل،ریسٹورنٹ ،پارکس،کلینک سمیت سب کچھ بند اورشادیاں بھی منسوخ کروادی گئیں اورسیکیورٹی پراربوں کے اخراجات ہوں گے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اورمریضوں کیلئے بیڈ نہیں اورپاکستان اسٹیل کے ملازمین کوتنخواہ دینے کیلئے حکومت کے پاس پیسے نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ شریف برداران عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں اوراسی خوف کے ڈرسے (ن)لیگی درباریوں نے اسٹیڈیم میں نوازشریف کی موجودگی میں‘‘گونوازگو’’کے نعروں کوروکنے کیلئے ساری ٹکٹیں خرید کر(ن)لیگی کارکنوں کوبانٹ دیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی درباری جومرضی کرلیں قذافی سٹیڈیم میں نوازشریف کی موجودگی میں ‘‘گونوازگو’’کے نعروں سے گونج اٹھے گا۔

مزید :

لاہور -