پی ایس ایل فائنل میں صرف لیگیوں کو ٹکٹ دے کر بد دیانتی کا ثبوت دیا گیا:مرادراس

پی ایس ایل فائنل میں صرف لیگیوں کو ٹکٹ دے کر بد دیانتی کا ثبوت دیا گیا:مرادراس
پی ایس ایل فائنل میں صرف لیگیوں کو ٹکٹ دے کر بد دیانتی کا ثبوت دیا گیا:مرادراس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ گو نواز گو پوری قوم کے دل کی آواز ہے پی ایس ایل فائنل میں صرف ن لیگیوں کو ٹکٹ دے کر بد دیانتی کا ثبوت دیا گیا۔ اس اقدام سے ثابت ہو گیا کہ لاہور میں فائنل کرکٹ کی ملک میں واپسی کے لئے نہیں حکمران اپنے مفادات کے لئے کروا رہے ہیں اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کھیلوں میں بھی سیاست کا بیج بو دیا ہے جس طرح پنجاب کا ہر ادارہ سیاست کی نظر ہو گیا ہے اسی طرح میاں برادران نے کھیلوں کے میدانوں کو بھی سیاست کا اکھاڑہ بنا دیا ہے اپنے سیاسی اہداف حاصل کرنے کے لئے عوام کو چونا لگایا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کروانے کے لئے ٹیکسوں کے پیسوں پر عوام کو اربوں روپے کا ٹیکا لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن قومی خزانے سے اپنی الیکشن کمپین کر رہی ہے۔

مزید :

لاہور -