باپ نے ہم جنس پرست بیٹی پر مردوں سے جسمانی تعلق قائم کرنے کے فوائد ثابت کرنے کیلئے اسے خود ہی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)جب انسان میں حیا ختم ہو جاتی ہے تو وہ کچھ بھی کر گزرتا ہے ، ایسا ہی بے حیائی کا ایک واقعہ برطانیہ میں بھی پیش آیا جہاں باپ نے اپنی ہم جنس پرست بیٹی پر یہ ثابت کرنے کیلئے کہ مردوں سے جسمانی تعلق زیادہ بہتر ہے، خود ہی اسے بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔
نوجوان لڑکی اپنے آپ کوحاملہ سمجھتی رہی لیکن جب اصل حقیقت سامنے آئی تو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا
برطانوی اخبار ڈیلی مرر کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر کووینٹری میں ایک 16 سالہ بیٹی نے اپنے باپ کو بتایا کہ وہ ہم جنس پرست ہے اور اسے مردوں میں کوئی دلچسپی نہیں۔ یہ بات سن کر 54 سالہ باپ شدید غصے میں آگیا اور اپنی ہی بیٹی کو سبق سکھانے کیلئے اسے بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ علاوہ ازیں اس درندہ صفت حیوان نے اپنی دوسری بیٹی کو بھی دو عشروں کے دوران بد فعلی کا نشانہ بنایا۔
خاتون ڈرائیور بے ہوش، نوجوان کا ایسا کام کہ کئی بچوں کی جان بچالی
درندہ صفت شخص کو 1980 اور 90 کی دہائی میں تین جنسی زیادتیوں کے الزام میں 21 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔عدالتی کارروائی کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اس درندہ صفت شخص نے 1980 میں اپنی 16 سالہ بیٹی کو بد فعلی کا نشانہ بنایا جس کے بعد وہ گھر چھوڑ کر بھاگ گئی۔ جب بڑی بیٹی گھر سے بھاگی تو اس جنسی حیوان نے اپنی ہی 11 سالہ دوسری بیٹی کو بھی بد فعلی کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔