میچ ذہنی و جسمانی کوفت کا باعث، مریض کرکٹ کے اختتامی مراحل نہ دیکھیں: طبی ماہرین

میچ ذہنی و جسمانی کوفت کا باعث، مریض کرکٹ کے اختتامی مراحل نہ دیکھیں: طبی ...
 میچ ذہنی و جسمانی کوفت کا باعث، مریض کرکٹ کے اختتامی مراحل نہ دیکھیں: طبی ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی این پی )کھیل صحت مندانہ سرگرمیوں اور معاشرے کی ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہیں۔دہشت گردی ‘ گھٹن ومایوسی کے موجودہ ماحول میں پی ایس ایل اور اس کے فائنل کا لاہور میں انعقاد انتہائی خوش آئند ہے اس سے عوام کا حوصلہ بلند ہوگاتاہم یہ شائقین کرکٹ کے لیے ڈیپریشن و اسٹریس کو ختم کرنے کا باعث بھی بنے گا۔
مرکزی سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان اور یونانی میڈیکل آفیسرحکیم قاضی ایم اے خالد نے کہا کہ کھیل صحت مند اور پر امن معاشرے کے عکاس ہوتے ہیں۔جن معاشروں میں کھیلوں کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں‘ امن و سکون اور محبت و بھائی چارہ فروغ پاتا ہے۔ون ڈے کرکٹ میچ ذہنی و جسمانی صحت کا باعث بنتے ہیں تاہم ہائی بلڈ پریشراور دل کے مریض کرکٹ کے اختتامی مراحل دیکھنے سے احتراز برتیں۔

مزید :

T20 World Cup -