کرم تنگی ڈیم کی تعمیر کے خلاف قبائلی عوام کاانوکھا احتجاج، ڈھول کی تھاپ پر رقص
پشاور(این این آئی)کرم تنگی ڈیم کی تعمیر کے خلاف قبائلی عوام کاانوکھا احتجاج، احتجاج کے دوران مظاہرین نے ڈھول کی ٹھاپ پررقص کیا،مظاہرین کا کہناتھا کہ موت قبول ہے مگر ڈیم نہیں ،کرم تنگی ڈیم کے حوالے شمالی وزیرستان اور قبائلی نوجوانوں نے پشاورپریس کلب کے سامنے انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاج کے دوران مظاہرین ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کرتے رہے ، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر ان کا مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرین کا کہناتھا کہ گورنر خیبرپختونخوا نے یقین دہانی کروائی تھی کہ کرم تنگی ڈیم تعمیر نہیں کیا جائیگا لیکن کل وزیراعظم نواز شریف نے ڈیم کا افتتاح کردیا ڈیم کی تعمیر سے لوگ متاثر ہونگے ، ان کا کہناتھا کہ ڈیم کی تعمیرکے لئے ہر محاذ پر احتجاج کیا جائیگا اور حکومت کو مجبور کر یں گے کہ ڈیم کی تعمیر روکے۔