اگر عمران خان آتے ہیں تومیں ان کی گاڑی کا دروازہ کھولنے کیلئے بھی تیارہوں :نجم سیٹھی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور لیجنڈ کرکٹر عمران خان کیلئے انتہائی شاندار اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ عمران خان کو کھلی دعوت ہے اوروہ تشریف لاتے ہیں تو میں ان کی گاڑی کا دروازہ کھولنے کیلئے تیارہوں جبکہ انہیں ریڈ کارپٹ استقبال دیا جائے گا ۔نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ انہوں نے چار پروگرامز میں بھی عمران خان کو خصوصی نام کے کر دعوت دی ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،ڈین جونز بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں اور وہ میچ میں کمینٹری کے فرائض بھی انجام دیں گے۔دوسری جانب آئی سی سی کے دو سیکیورٹی آفیشلز بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔