سیشن عدالت کے باہر 3 طالبعلموں کے بیگزسے اسلحہ برآمد ، پویس نے مقدمہ درج کر لیا
لاہور (ا ین این آئی) پولیس نے سیشن عدالت کے باہرموجود 3 طالب علموں کے بیگزسے اسلحہ برآمد کر انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہورکی سیشن عدالت کے باہرگاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مختص جگہ پ3 نوجوان سکول بیگز لٹکائے موجود تھے، پولیس نے شک ہونے پر ان کی تلاشی لی تو اسکول بیگز سے اسلحہ نکلا، پولیس نے تینوں نوجوانوں کو اسلام پورہ پولیس سٹیشن منتقل کردیا۔پولیس کے سامنے نوجوانوں کے باپ واجد نے بیان دیا کہ وہ بچوں کے ہمراہ قتل کیس میں پیشی کے موقع پر اسلحہ لیکر آیا تھا اور اس کے بچے اسلحہ پارکنگ میں لے کرکھڑے تھے، برآمد ہونے والا اسلحہ لائسنس یافتہ ہے۔پولیس کے مطابق علی اور جہانگیر سمیت تینوں ایم اے او کالج کے طالبعلم ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔