عمران خان میچ دیکھنے نہیں آئینگے، میں ان کی ترجمانی کروں گا:شیخ رشید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان میچ دیکھنے کیلئے نہیں آئینگے جبکہ خان صاحب کی غیر موجودگی میں ان کی ترجمانی میں کروں گا۔
سیشن عدالت کے باہر 3 طالبعلموں کے بیگزسے اسلحہ برآمد ، پویس نے مقدمہ درج کر لیا
دنیانیوز سے پی ایس ایل میچ میں شرکت کیلئے آنیوالے شیخ رشید کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ میری کل چیئر مین تحریک انصاف سے ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی اور میچ میں شرکت کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا لیکن خان صاحب اس حوالے سے بہت آگے نکل چکے ہیں اب واپس ممکن نہیں لگی۔ میرے خیال سے وہ فائنل دیکھنے آتے تو بہتر ہوتا اور عوام کا بھی ردعمل بہت زبردست ہونا تھا لیکن اگر انہوں نے شرکت نہ کرنے کافیصلہ لیا ہے تو اس سے کوئی قیامت نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر میں تحریک انصاف میں ہوتا تو بلا کندھے پر رکھ کر میچ دیکھنے کیلئے لاہور آتا۔میری آصف علی زرداری سے بھی اس حوالے سے گفتگو ہوئی تو انہوں نے بھی کہا کہ آپ کیوں جا رہے ہیں لاہور میچ دیکھنے کیلئے جس پر میں ان کو یہ جواب دیا کہ آپ پہلے فیصلہ کر لیں کہ آپ ہمارے ساتھ ہیں یا نواز شریف کے ساتھ ہیں۔شیخ رشید کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے پوری قوم کو اس جنگ میں حصہ ڈالنا پڑے گا کیونکہ ہم نے اپنی آنیوالی آئندہ نسلوں کو محفوظ پاکستان دے کر جانا ہے جہاں وہ شدت پسندی سے پاک ماحول میں سکھ کا سانس لے سکیں۔