تحریک انصاف  کے سابق امیدوار فرید خان ریگی نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرلی

 تحریک انصاف  کے سابق امیدوار فرید خان ریگی نے جماعت اسلامی میں شمولیت ...
 تحریک انصاف  کے سابق امیدوار فرید خان ریگی نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرلی

  

پشاور(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے حلقہ پی کے 7 کے سابق امیدوار فرید خان ریگی نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت کا پیغام گھر گھر پہنچانے کے ساتھ ساتھ پارٹی کو مزید فعال بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائوں گا ۔ یہ اعلان انہوں نے پریس کلب میں سابق ممبر قومی اسمبلی و امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور صابر حسین اعوان ، سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت، راحت اللہ اور دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔فرید خان ریگی نے کہا کہ جماعت اسلامی سے متاثر ہو کر شمولیت اختیار کی ہے۔اس موقع پر سابق ممبر قومی اسمبلی و امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور صابر حسین اعوان نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ فرید خان اسلامی نظام کے نفاذ اور اسلامی انقلاب کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور دستور کے مطابق کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ فرید خان کی شمولیت کے سلسلے میں بہت جلد بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا ۔ان کا مزید کہنا تھاکہ پنجاب میں پختونوں کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کو بلا کسی وجہ تنگ نہ کیا جائے کیونکہ پاکستان بننے میں پختونوں کا اپنا کردار ہے ۔

مزید :

پشاور -