شب قدر میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی وکلاء کی گاڑی پر فائرنگ, بار  کے سابق صدر محمد جان جاں بحق،ساتھی زخمی 

شب قدر میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی وکلاء کی گاڑی پر فائرنگ, بار  کے ...
شب قدر میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی وکلاء کی گاڑی پر فائرنگ, بار  کے سابق صدر محمد جان جاں بحق،ساتھی زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ(صباح نیوز)شب قدر میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی وکلاء کی گاڑی پر فائرنگ  کے نتیجے میں شب قدر بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر محمد جان ایڈو کیٹ جاں بحق جبکہ ان کا ساتھی رحم باچا ایڈوکیٹ زخمی ہوگیا ۔ واقعہ کے خلاف وکلاء نے عدالتوں سے بائیکاٹ اور تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق شب قدر حاجی زئی لعل خان کلے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے شب قدر بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی رہنماء محمد جان ایڈوکیٹ کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں محمد جان ایڈوکیٹ موقع پر جاں بحق جبکہ ساتھی وکیل رحم باچا ایڈوکیٹ زخمی ہو گیا ۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کیا کر دیا ۔

آخری اطلاعات تک کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتول وکیل رہنماء معمول کے مطابق اپنی گاڑی میں شب قدر کچہری جا رہے تھے کہ کچہری سے کچھ فاصلے پر پہلے سے تاک میں کھڑے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چارسدہ نے شب قدر ، تنگی اور چارسدہ کی عدالتوں سے بائیکاٹ کرکے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ۔

ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر دلاور خان ایڈوکیٹ نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ محمد جان ایڈوکیٹ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے وکلاء اور عدالتوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔پولیس نے انسداد دہشت گری ایکٹ کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

مزید :

چارسدہ -