ساری زندگی فحش مواد دیکھنے والا خوفناک موت کا شکار مرنے سے پہلے ایسی عبرتناک سزا کہ جان کر آپ بھی توبہ توبہ کرنے لگیں گے
ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش مواد دیکھنے کی لت انسان کو ذہنی و جسمانی طور پر جو نقصانات پہنچاتی ہے وہ عیاں ہیں مگر گزشتہ دنوں اس لت نے ایک جاپانی شخص کی ایسے بھیانک طریقے سے جان لے لی کہ آپ سن کر دنگ رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جوجی نامی اس شخص کو فحش رسالوں کی لت اس قدر لگی ہوئی تھی کہ اس نے اپنے کمرے میں ان رسالوں کا انبار لگا رکھا تھا، جن کا وزن 6ٹن (تقریباً 6ہزار کلوگرام) تھا۔ ایک روز رسالوں کا یہ انبار اس کے اوپر آ گرا اور وہ اس کے نیچے سسک سسک کر ہلاک ہو گیا۔
’پولیس فاحشاﺅں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرسکتی ہے‘ ایسا قانون منظور کہ سن کر آپ کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا
رپورٹ کے مطابق 50سالہ جوجی اکیلا کرائے کے فلیٹ میں رہائش پذیر تھا چنانچہ کسی کو اس کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کی خبر نہ ہو سکی۔ 6مہینے بعد جب اس کا مالک مکان اتنا عرصہ کرایہ نہ ملنے پر اس کے فلیٹ پر آیا تو دروازہ نہ کھلنے پر اس نے پولیس کو اطلاع دی۔ جب وہ دراوزہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو اندر کا منظر دیکھ کر ان کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ”ممکنہ طور پر جوجی کی موت فوری طور پر واقع ہو گئی ہو گی لیکن اگر وہ کچھ وقت کے لیے زندہ بھی رہا ہو گا تو اس کے اوپر انبار ہی اتنا تھا کہ اس کی چیخ و پکار باہر سنائی نہیں دے سکتی تھی۔“