جنگلی بلی کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت، ایسی چیزیں اسے دفنانے پہنچ گئیں کہ جان کر آپ بھی پریشان ہوجائیں گے

جنگلی بلی کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت، ایسی چیزیں اسے دفنانے پہنچ گئیں کہ جان کر ...
جنگلی بلی کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت، ایسی چیزیں اسے دفنانے پہنچ گئیں کہ جان کر آپ بھی پریشان ہوجائیں گے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انسانوں میں کسی کے مر جانے پر اس کی آخری رسومات کی روایت پائی جاتی ہے مگر آپ نے کبھی جانوروں میں ایسی کوئی روایت نہیں دیکھی ہو گی لیکن گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر @TheReal_JDavis نامی صارف نے ایسی ویڈیو شیئر کی ہے جسے دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر ایک بلی مردہ حالت میں پڑی ہوتی ہے اور اڑھائی درجن فیل مرغ اس کے گرد دائرے میں مسلسل چکر لگا رہے ہوتے ہیں۔ یوں لگتاہے جیسے وہ اپنے طریقے سے اس بلی کی آخری رسومات ادا کر رہے ہوں۔

وہ جانور جو دن میں صرف دو گھنٹے سوتا ہے ،کیا آپ نام بتاسکتے ہیں

یاہو ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق جے ڈیوس نامی اس صارف نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ ”ایک بلی کسی گاڑی سے ٹکرا کر مر گئی اور اس کی لاش سڑک کے درمیان میں پڑی ہے اور 30جنگلی فیل مرغ اس کے گرد چکر لگا رہے ہیں، لگتا ہے یہ اس کی آخری رسومات ادا کر رہے ہیں۔“ویب سائٹ پر جو صارف بھی یہ ویڈیو دیکھتا ہے سر پکڑ کر بیٹھ جاتا ہے اور کمنٹس میں اپنی بے انتہاءحیرت کا اظہار کرتا ہے۔ بہت سوں کا کہنا ہے کہ انہیں یہ دیکھ کر اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہیں آ رہا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -