سائنسدانوں نے ازدواجی کارکردگی ماپنے والا آلہ ایجاد کرلیا ,فیچرز جان کر مرد حضرات اسے گھر لانے سے ڈریں گے

سائنسدانوں نے ازدواجی کارکردگی ماپنے والا آلہ ایجاد کرلیا ,فیچرز جان کر مرد ...
سائنسدانوں نے ازدواجی کارکردگی ماپنے والا آلہ ایجاد کرلیا ,فیچرز جان کر مرد حضرات اسے گھر لانے سے ڈریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں بہت سے ایسے آلات دستیاب ہیں جو ہمارے دل کی دھڑکن سے لے کر تنفس کی رفتار تک صحت کے ہر پہلو پر نظر رکھ کر ہمیں انتہائی اہم معلومات فراہم کرتے ہیں، لیکن برطانوی سائنسدانوں نے پہلی بار ایک ایسا آلہ بھی ایجاد کر لیا ہے جو ازدواجی فرائض کی ادائیگی کے دوران کارکردگی کی تفصیلی معلومات ازخود جمع کر کے رپورٹ پیش کرتا ہے۔

اگر کوئی چین میں فحش فلم دیکھتا پکڑا جائے تو اسے کیا سزا دی جاتی ہے ؟جان کر کوئی بھی پریشان ہو جائے
ویب سائٹ engadget.com کی رپورٹ کے مطابق یہ چھلا نما ڈیوائس مردانہ استعمال کے لئے ہے اور ازدواجی عمل کے دوران مختلف عوامل کی نگرانی و پیمائش کرکے استعمال کرنے والے کو اس سے آگاہ بھی کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق اس ڈیوائس کا نام آئی کون(i.con)رکھا گیا ہے۔ اس کے اوپری کنارے پر لگا چھلا ازدواجی عمل کے دوران صرف ہونے والی قوت، اعضاءکی جلد کی حدت اور سیشن کی فریکوئنسی سمیت کئی دیگر چیزوں کی تفصیلات بھی بتائے گا۔یہ ڈیوائس تمام تر ڈیٹا اپنے اندر محفوظ کر لے گی جو بعد ازاں بلیوٹوتھ کے ذریعے موبائل فون میں موجود آئی کون کی ایپلی کیشن میں منتقل کرکے دیکھا جا سکتا ہے، اور اپنی کارکردگی جانچی جا سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ جدید ڈیوائس رواں سال مارکیٹ میں متعارف کروا دیا جائے گا، جس کی قیمت 60سے 70پاﺅنڈ (تقریباً 7700سے 9ہزارروپے) کے درمیان ہو گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -