مصر ی پولیس نے مبینہ مقابلے میں تکفیری گروپ کے اہم کمانڈر سمیت 4شدت پسند وں کو مقابلے میں ہلاک کر دیا

مصر ی پولیس نے مبینہ مقابلے میں تکفیری گروپ کے اہم کمانڈر سمیت 4شدت پسند وں ...
مصر ی پولیس نے مبینہ مقابلے میں تکفیری گروپ کے اہم کمانڈر سمیت 4شدت پسند وں کو مقابلے میں ہلاک کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مصر کی پولیس نے ایک مبینہ مقابلے میں شدت پسند تنظیم کے 4افراد کو ہلاک کر دیا ،چاروں شدت پسند مصر کے دارلخلافہ قاہر ہ کے جنوب مغرب حملوں کا منصوبہ بنا رہے تھے ،سیکیورٹی فورسز نے روکا تو شدت پسندوں نے فائرنگ کر دی ،فورسز کی جوابی فائرنگ میں چاروں شدت پسند ہلاک ہو گئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ملک میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے 4شدت پسندوں کو مقابلے میں ہلاک کر دیا ۔قاہرہ کے جنوب مغرب میں واقع علاقے میں مرنے والے چاروں شدت پسند مصر کے دارلحکومت میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ،سیکیورٹی فورسز نے ان چاروں دہشت گردوں کے گرد گھیرا ڈالا اور انہیں روکنا چاہا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی ،سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے چاروں شدت پسند ہلاک ہو گئے ۔مصری وزارت داخلہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرنے والے شدت پسندوں میں سے ایک کی شناخت 30سالہ محمد فرحت عبد المجید کے نام سے ہوئی ہے جو تکفیری اور شدت پسند گروہ کا لیڈر تھا ۔سیکیورٹی فورسز نے مرنے والے شدت پسندوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں گولہ و بارود اور اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -