عرب ملک میں لوگوں نے مگر مچھ کو سنگسار کردیا، تفصیلات جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا
تیونس (نیوز ڈیسک) تیونیسیا کے ایک چڑیا گھر میں جانوروں کو دیکھنے کے لئے آنے والے شائقین نے خود بھی جانوروں کا روپ دھارلیا اور ایک مگرمچھ کو پتھر مار مار کر ہلاک کر ڈالا۔
برطانوی بشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق تیونس میں واقع بیلویٹڈرے چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لوگوں نے مگرمچھ کے سر پر پتھر برسائے جس کے باعث وہ تڑپ تڑپ کر ہلاک ہوگیا۔ چڑیا گھر نے خون میں لت پت مگرمچھ کی ایک تصویر بھی جاری کی، اور خدشہ ظاہر کیا کہ چڑیا گھر عارضی طور پر بند کرنا پڑے گا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر میں مزید گارڈ اور ماحولیاتی پولیس تعینات کرنے کے بعد اسے دوبارہ کھولاجائے گا۔
بظاہر عام سا نظر آنے والا یہ بھالو دنیا کا خطرناک ترین کھلونا ہے، اس میں ایسی کیا شرمناک بات ہے؟ جان کرآپ ایسی چیزوں کو ہاتھ لگانا تو کیا اپنے بچوں کے قریب بھٹکنے بھی نہ دیں گے
اس چڑیاگھر کو ایک عرصے سے غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرنے والے لوگوں کی وجہ سے مسائل درپیش رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی جانوروں پر حملے کئے جاچکے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ کسی جانور کو سنگسار کرکے مارڈالا گیا۔ بدقسمت مگرمچھ سے پہلے اس چڑیا گھر میں دریائی گھوڑے اور حتیٰ کہ شیر پر بھی پتھر برسائے جاچکے ہیں۔