وہ کام جو دنیا بھر میں لڑکیاں کرتی ہیں، اس لڑکی نے کیا تو شوہر نے تیل چھڑک کر آگ لگا دی

وہ کام جو دنیا بھر میں لڑکیاں کرتی ہیں، اس لڑکی نے کیا تو شوہر نے تیل چھڑک کر ...
وہ کام جو دنیا بھر میں لڑکیاں کرتی ہیں، اس لڑکی نے کیا تو شوہر نے تیل چھڑک کر آگ لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنکاک (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا کا استعمال آج کل بہت عام ہوچکا ہے اور جسے دیکھو انٹرنیٹ پر اپنی سیلفی پوسٹ کرتا نظر آتا ہے، مگر تھائی لینڈ میں ایک بدقسمت لڑکی نے فیس بک پر اپنی سیلفی پوسٹ کی تو اس کے درندہ صفت شوہر نے ایسی بھیانک سزا دے ڈالی کہ سن کر انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 26 سالہ لڑکی نانخول کا تعلق تھائی لینڈ کے شہر اموفے شیانگ خام سے ہے۔ اس نے انٹرنیٹ پر اپنی سیلفی پوسٹ کی تو اس کا 28 سالہ خاوند شاشوارن تارن سیخ پا ہوگیا اور اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ دونوں کی شادی گزشتہ سال جنوری میں ہوئی تھی۔

’وہ مجھے مارتا تھا اور جب جسم پر زخم بن جاتے تو انہیں اپنے ہونٹوں سے۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے ایسی آپ بیتی سنادی کہ جان کر کوئی بھی کانپ اُٹھے
نانخول کا کہنا ہے کہ شادی کے چند ماہ بعد ہی شوہر نے اس پر شک کرنا شروع کردیا اور اکثر تشدد بھی کرتا تھا۔ دسمبر میں اس نے اپنی تین سیلفیاں بنا کر فیس بک پر پوسٹ کیں لیکن بدقسمتی سے شاشوارن کی ان پر نظر پڑگئی۔ وہ اس بات پر سخت مشتعل ہوا اور نانخول پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔


بدقسمت خاتون کا جسم بری طرح جھلس گیا اور گزشتہ چند دنوں کے دوران اس کے تین آپریشن ہوچکے ہیں۔ شاشوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے لیکن نانخول کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ننھے بیٹے کی خاطر اسے معاف کرنے پر تیار ہے۔ اس کا کہنا تھا ”اس واقعے نے میرے جسم ہی نہیں میرے دل کو بھی گھائل کردیا ہے، لیکن مجھے اپنے خاوند کو معاف کرنا پڑے گا کیونکہ ہمارا ایک چھوٹا سا بچہ ہے۔ جب میں آگ میں جل رہی تھی تو مجھے ایسا لگتا تھا کہ گویا مجھے جہنم میں پھینک دیا گیا ہو۔ یہ ایسا درد تھا کہ جس کا سامنا مجھے زندگی میں کبھی نہیں کرنا پڑا تھا۔ مجھے اب تمام زندگی ان زخموں کے ساتھ گزارنا پڑے گی۔ آپ ہر چیز سے بھاگ سکتے ہیں لیکن اپنے نصیبوں سے نہیں بھاگ سکتے۔ میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ میرے ساتھ یہ کام ہوگا۔ میرے خاوند نے ظلم کیا ہے، اور ایک دن اسے بھی حساب دینا ہوگا۔ وہ بھی اپنے نصیب سے بھاگ نہیں سکتا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -