پاکستان سپر لیگ کھیل سے زیادہ امید کی کرن او ر ملک کیلئے فخر ہے ،فائنل میچ تاریخ رقم کرے گا :مریم اورنگزیب

پاکستان سپر لیگ کھیل سے زیادہ امید کی کرن او ر ملک کیلئے فخر ہے ،فائنل میچ ...
پاکستان سپر لیگ کھیل سے زیادہ امید کی کرن او ر ملک کیلئے فخر ہے ،فائنل میچ تاریخ رقم کرے گا :مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کا انعقاد دہشت گردوں کیلئے واضح پیغام ہے کہ خوف کے مقابلے میں ہمارے دل اور عزم بہت مضبوط ہیں،پاکستان سپر لیگ کھیل سے زیادہ امید کی کرن او ر ملک کیلئے فخر ہے۔

غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان سے متعلق روز آگاہ کرتا ہوں:جاوید آفریدی 

نجی ٹی وی کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ کرکٹ کیساتھ پاکستانی قوم کا مضبوط جذباتی تعلق ہے،کرکٹ کے میدان میں ہمارے ہیروز کی بے شمار فتوحات ہیں، دہشت گردی کے بزدلانہ واقعات کے باوجود بہادر قوم فائنل کا انعقاد یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم واضح کہہ چکے ہیں کہ پی ایس ایل فائنل صرف ایک میچ ہی نہیںیہ ایک تاریخ رقم کریگا ، فائنل میچ کا انعقاد دہشت گردوں کیلئے واضح پیغام ہے کہ خوف کے مقابلے میں ہمارے دل اور عزم بہت مضبوط ہیں اور شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کوششیں قابل تعریف ہیں، اختلافات کے باوجود کھیلوں کی سرپرستی میں ہم ایک ہیں ۔ 

مزید :

T20 World Cup -