پی ایس ایل فائنل کی آگاہی کیلئے ویب سائٹ تشکیل دیدی گئی

پی ایس ایل فائنل کی آگاہی کیلئے ویب سائٹ تشکیل دیدی گئی
پی ایس ایل فائنل کی آگاہی کیلئے ویب سائٹ تشکیل دیدی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نےشہریوں کی سہولت اور کرکٹ شائقین کے بڑھتے ہوئے جنون کو دیکھتے ہوئے  پاکستان سپر لیگ فائنل کی آگاہی کیلئے ویب سائٹ تشکیل دیدی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور میں ہونے والے پی ایس فائنل کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں ،ایسے میں شہریوں کی حفاظت ،کرکٹ شائقین کے  بڑھتے ہوئے کرکٹ جنون کو مد نظر رکھتے ہوئے  پی ایس ایل فائنل کے موقع پر خصوصی ہدایات اور اہم اعلانات کے لئے ویب سائٹ تشکیل دی ہے ، شہری ویب سائٹ’’ پی ایس ایل فائنل ڈاٹ کام‘‘ پر فائنل میچ کی آگاہی حاصل کرنے کے ساتھ حکومت کی جانب سے اہم اعلانات کے بارے میں بھی جان سکیں گے۔پنجاب حکومت کی جانب سے شروع کی گئی فری شٹل سروس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تماشاہی اپنی گاڑیاں پارکنگ میں کھڑی کرکے گراؤنڈ پہنچ سکیں گے، یہ سروس دوپہر ایک بجے سے شروع ہوجائے گی اور رات کو میچ کے اختتام تک جاری رہے گی۔ ویب سائٹ پر ٹریفک ایڈوائزری پلان بھی دیا گیا جہاں بتایا گیا ہے کہ شہر کی کس جانب سے آنے والی گاڑی کون سی پارکنگ میں کھڑی کی جائے گی۔ اس ویب سائٹ پر لائیو سٹریمنگ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس کی مدد سے شائقین پی ٹی وی سپورٹس کا چینل دیکھ سکیں گے۔حکومت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی مشکل سے بچنے کے لئے ان ہدایات پر عمل کریں۔

مزید :

T20 World Cup -