پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں 3 گنا کمی آئی ،خطرناک شہروں میں کراچی چھٹے سے 32 ویں نمبر پر :برطانوی اخبار

پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں 3 گنا کمی آئی ،خطرناک شہروں میں کراچی چھٹے ...
پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں 3 گنا کمی آئی ،خطرناک شہروں میں کراچی چھٹے سے 32 ویں نمبر پر :برطانوی اخبار

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو حاصل ہونے والی کامیابیوں کااعتراف کرتے ہوئے برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ دو برسوں میں پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں 3 گنا تک کمی آئی جبکہ کراچی کودنیاکاچھٹاخطرناک ترین شہرسمجھاجاتاتھا لیکن اب وہ 32 ویں نمبر پر ہے۔

جارج بش سے شروع ہونے والا جوتا کلب شیخ رشید تک پہنچ گیا، پشاوری چپل کھا کر لاہور ریلوے سٹیشن پر باقاعدہ ممبر بن گئے

برطانوی اخبار کے مطابق پاک فوج نے شمالی وزیرستان سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیااور وہاں سے فرار دہشتگرد اب افغانستان میں منظم ہورہے ہیں۔افغانستان سے دہشتگرد پاکستانی سرحدی علاقوں میں حملے کررہے ہیں جبکہ  دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کواربوں پاونڈزکانقصان بھی ہوا۔

مزید : برطانیہ