پی ایس ایل کا فائنل ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی حوصلہ افزائی کے لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبائی وزاراکے ہمراہ لاہور آئیں گے

پی ایس ایل کا فائنل ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی حوصلہ افزائی کے لئے وزیر اعلیٰ ...
 پی ایس ایل کا فائنل ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی حوصلہ افزائی کے لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبائی وزاراکے ہمراہ لاہور آئیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے کل (اتوار کو ) لاہور آئیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کو فائنل میچ میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ  بلوچستان فائنل میچ میں پہنچنے والی کوئٹہ گلیڈی ائٹرز کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے خود  سٹیڈیم میں  موجود ہونگے،  وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ بعض صوبائی وزراء بھی لاہور آئیں گے۔

مزید : T20