شیخ رشید کا جوتے سے استقبال کرنے والا معمرشخص گرفتار ، مقدمہ درج
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخ رشید کا جوتے سے استقبال کرنے والے معمر شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پہنچنے پر میڈیاسے گفتگو کرنے کے بعد شیخ رشید پر جوتاپھینکنے والے شخص کو ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا جس کی شناخت فقیر محمد عرف بابا لکھ پتی کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق سیاسی جماعت سے بتا یا جارہا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات میں جرم کا اعتراف کرتے ہوئے گرفتاربابالکھ پتی نے پولیس کو بیا ن دیاکہ میں اپنے لیڈر پر تنقید برداشت نہیں کرسکتا اور سیاسی مخالفت کی بنا پر شیخ رشید کی جانب جوتا پھینکا ہے۔
دوسری جانب جوتا کلب میں شامل میں ہونیوالے نئے ممبر شیخ رشید نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ مجھ پر کس نے جوتاپھینکا ہے ، میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ کس نے حرکت کی ہے ۔