بھارتی ماڈل نے پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی کی جیت پر برہنہ رقص کا اعلان کردیا

بھارتی ماڈل نے پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی کی جیت پر برہنہ رقص کا اعلان ...
بھارتی ماڈل نے پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی کی جیت پر برہنہ رقص کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بوم بوم شاہد آفریدی کے مداح تو پوری دنیا میں موجود ہیں لیکن ان کی ایک بڑی مداح بھارتی ماڈل عرشی خان نے ایک بار پھر شہرت پانے کے لئے اعلان کیا ہے کہ اگر پی ایس ایل فائنل میچ میں پشاور زلمی جیت گئی تو وہ برہنہ رقص کریں گی،فائنل میں بد قسمتی سے شاہد آفریدی تو نہیں کھیل سکیں گے لیکن ان کے مداح پشاور زلمی کی جیت کے لئے پر جوش ہیں۔

شاہد آفریدی زخمی،لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کی خواہش پوری نہیں ہوسکے گی 

بھارتی میڈیا کے مطابق ماڈل عرشی خان نے اس بات کا اعلان پہلے ہی کردیا تھا کہ وہ پاکستان سپر لیگ سیزن ٹو میں شاہد آفریدی کی ٹیم پشاور زلمی کو سپورٹ کرتی ہیں اور اگر یہ ٹیم فائنل جیت گئی تووہ ایک لاکھ روپے عطیہ بھی کریں گی۔عرشی خان نے پی ایس ایل کے شروع ہوتے ہی شاہد آفریدی کی تصاویربھی اپنے جسم کے نازک اعضاءپر پینٹ کروالی تھیں ۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی عرشی خان نے گزشتہ سال اپنے برہنہ جسم پر پاکستانی جھنڈا رنگوا کر فوٹو شوٹ کروایا تھا۔اس کے علاوہ انہوں نے شاہد آفریدی کوباعزت ریٹائرمنٹ کا موقع نہ دینے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے پی سی بی کو انگلی بھی دکھادی تھی اور پاکستانی سفارتخانے کے سامنے برہنہ ہو کر دھرنا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔

مزید :

تفریح -