پی سی بی کی وزیراعلیٰ سندھ کو پی ایس ایل فائنل میچ دیکھنے کی دعوت

پی سی بی کی وزیراعلیٰ سندھ کو پی ایس ایل فائنل میچ دیکھنے کی دعوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کے لئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو دعوت نامہ بھیجا ہے۔ملک بھر میں پاکستان سپر لیگ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور عوام کے ساتھ ساتھ سیاستدان بھی قذافی اسٹیڈیم میں جاکر میچ دیکھنے کے خواہاں ہیں۔ عوام کی دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ صرف 3 روز میں پی ایس ایل فائنل کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں اور صرف سب سے مہنگی اور محدود ٹکٹیں ہی دستیاب ہیں لیکن پھر بھی عوام ٹکٹوں کے حصول کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے عوام کے ساتھ ساتھ سیاستدانوں کو بھی ٹکٹیں خرید کر ہی میچ دیکھنے کی شرط رکھی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے چند خاص افراد کو پی ایس ایل کے مفت مزے لوٹنے کا بھی موقع فراہم کیا گیا ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو بھی دعوت نامہ بھیج دیا گیا ہے جس کی تصدیق ترجمان وزیراعلی ہاس نے کردی ہے۔ترجمان وزیراعلی ہاس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پی سی بی نے مراد علی شاہ کو پی ایس ایل فائنل میچ دیکھنے کے لئے دعوت نامہ بھیجا ہے جو موصول بھی ہوگیا ہے۔ تاہم ترجمان نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ وزیراعلی سندھ میچ دیکھنے لاہور جائیں گے یا نہیں۔