سٹیل ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 9مارچ کو طلب

سٹیل ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 9مارچ کو طلب

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹیل ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس 9 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔بورڈ کے اجلاس میں سٹیل ملز ملازمین کے بقایاجات اور نیشنل انڈسٹریل پارک کیلئے اراضی کی نئی قیمتوں کے تعین کے معاملے پر غور کیا جائیگا۔ سٹیل ملز بورڈ نیشنل انڈسٹریل پارک کیلئے جون 2017 تک اراضی کی قیمت فی ایکڑ ایک کروڑ 23 لاکھ روپے مقرر کرچکا ہے تاہم این آئی پی بورڈ سے منظوری کے بغیر جون 2017 کے بعد بھی اب تک اراضی پرانی قیمت پر فروخت کررہی ہے۔

مزید : کامرس