درآمدی ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے کلوکمی کا امکان

درآمدی ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے کلوکمی کا امکان

کراچی (اکنامک رپورٹر)مائع پٹرولیم گیس کی مارچ2018 کے لیے فی ٹن سعودی آرامکو کنٹریکٹ پرائس 41 ڈالر کی کمی سے 470 ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی مارکیٹوں میں بھی 3 مارچ 2018 سے فی ٹن درآمدی ایل پی جی کی قیمت4607 روپے گھٹ کر بشمول ڈیوٹی وٹیکسز67 ہزار روپے کی سطح پرآجائے گی۔آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے سینئروائس چیئرمین علی حیدر نے بتایا کہ بین الاقوامی سطح پر ایل پی جی کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے نتیجے میں مارچ سے مقامی مارکیٹوں میں بھی فی کلوگرام درآمدی ایل پی جی کی قیمت 5 روپے ، فی11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 54 روپے اورفی45.4 کلوگرام سلنڈرکی قیمت209 روپے گھٹ جائے گی۔علی حیدر نے مقامی پروڈیوسرز سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کے غریب صارفین کوعالمی سطح پر قیمتوں میں کمی سے استفادے کیلئے سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس میں ہونے والی کمی کے تناسب سے ایل پی جی کی مقامی پیداواری قیمتوں میں کمی لانے کا اعلان کریں اورمارکیٹنگ کمپنیوں کو مطلوبہ ایل پی جی کی ترسیل کریں۔

مزید : کامرس