پاکستانی ایس ٹائلزکا عالمی معیارہونا یورپ سے تصدیق

پاکستانی ایس ٹائلزکا عالمی معیارہونا یورپ سے تصدیق

کراچی(اکنامک رپورٹر) پاکستان میں بننے والے ایس ٹائلز عالمی معیارات کے مطابق ہیں ،اس بات کی تصدیق دنیا کی سب سے بڑی لیباٹریوں میں سے ایک سینٹرو سیرامیکو نے مینوفیکچرنگ معیارات کو پورا کرنے پر ایس ٹائلز کی سرٹیفکیشن تصدیق کردی ہے۔سرٹیفکیشن اس بات کی بھی توثیق کرتی ہے کہ ایس ٹائلز کے تیار کردہ پورسلین ٹائلز عالمی معیار کے مطابق ہیں اور یورپ اور اٹلی میں بننے والے دیگر عالمی معیار کے ٹائلوں کے برابر ہیں۔سینٹرو سیرامیکو نے ایس ٹائلز کی مصنوعات کو جانچا، ان میں اس کی لمبائی چوڑائی اور سطح کا معیار، میٹیریل کی خوبیاں اور کیمیکل کی خصوصیات شامل ہیں۔ ایس ٹائلز کی ٹیسٹنگ تین شعبوں میں کی گئی جن میں پانی کی جاذبیت، یعنی0.5 فیصد سے کم پانی جذب کرنے کی خاصیت اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ٹائلز خالص پورسلین ہیں اور ہر قسم کے داغ دھبوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ اس طرح ان کی ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہنے کی قوت زیادہا ہے۔ اسی طرح ٹائلز پر رگڑ اور خراش کے امکانات بھی معدوم ہیں اور ساتھ ہی گیلے اور سوکھے ٹائلوں پر پھلسنے کے امکانات بھی نہیں ہیں۔

مزید : کامرس