ترشادہ پھلوں کی پیداوار 21لاکھ سالانہ ہے ، ماہرین زراعت

ترشادہ پھلوں کی پیداوار 21لاکھ سالانہ ہے ، ماہرین زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( کامرس رپورٹر)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ زراعت کو تجارتی بنیادوں پر استوار کرکے زرعی اجناس کی پیداوارکو بڑھانے اور جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دیکر نہ صرف پیداواری لاگت کوکم کیاجاسکتاہے بلکہ ان کی ویلیوایڈیشن بھی کی جاسکتی ہے۔ایک ملاقات کے دوران ماہرین زراعت نے بتایا کہ پاکستان میں پیداوار اور رقبہ کے لحاظ سے ترشادہ پھل دیگر تمام پھلوں سے سرفہرست ہیں کیونکہ پاکستان میں تقریباً2لاکھ ہیکٹرزرقبہ پر ترشادہ پھلوں کے زیرکاشت ہے جبکہ ترشادہ پھلوں کی پیداوار تقریباً21لاکھ ٹن سالانہ ہے۔

مزید :

کامرس -