2017 ء کی آخری سہ ماہی میں کینیڈاکی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 1.7 فیصد رہی
اوٹاوا (اے پی پی) کینیڈا نے کہا ہے کہ 2017 ء کی آخری سہ ماہی کے دوران اس کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 1.7 فیصد رہی جو ماہرین کے اندازوں سے کہیں کم ہے۔محکمہ اعداد و شمار کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2017 ء کے دوران اس کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 1.7 فیصد رہی جبکہ ماہرین نے اس کے 2.1 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔سہ ماہی کے دوران گھریلو اخراجات میں اضافے کی شرح 0.5 فیصد رہی جو گزشتہ سہ ماہی کے دوران 0.9 فیصد رہی تھی۔تین ماہ کے دوران برآمدات میں اضافہ 0.7 فیصد رہا۔