فیصل واڈا کی وہ پیشگوئی جو سینیٹ الیکشن میں 100 فیصددرست ثابت ہوئی ، جان کر عمران خان دنگ رہ جائیں گے

فیصل واڈا کی وہ پیشگوئی جو سینیٹ الیکشن میں 100 فیصددرست ثابت ہوئی ، جان کر ...
فیصل واڈا کی وہ پیشگوئی جو سینیٹ الیکشن میں 100 فیصددرست ثابت ہوئی ، جان کر عمران خان دنگ رہ جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ انتخابات میں ن لیگ نے سب سے زیادہ 15 نشستیں حاصل کیں ہیں جبکہ  پیپلز پارٹی 12 سیٹوں کے ساتھ  دوسرے نمبر پرہے جبکہ سندھ میں سے ایم کیوایم کا تقریبا صفایا ہی ہو گیاہے کیونکہ وہ صرف اور صرف سینیٹ کی ایک ہی سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واڈا کی 20 روز قبل کی گئی پیشگوئی100 فیصد درست ثابت ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق فیصل واڈا نے 9 فروری کو گفتگو کرتے ہوئے پیشگوئی کی تھی کہ ایم کیوایم نے اپنی تمام سیٹیں فروخت کر دی ہیں اور اگر ایم کیوایم کی جانب سے کوئی امیدوار کامیاب ہوا تو وہ فروغ نسیم ہو گا ۔فیصل واڈا کی جانب سے کی گئی یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی ہے اور ایم کیوایم صرف ایک ہی سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوئی اور وہ بھی صرف فروغ نسیم کی لیکن انتہائی دلچسپ بات یہ ہے کہ فروغ نسیم بھی اپنی نشست ہار گئے تھے لیکن انہوں نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی جس پر وہ ٹیکنیکل بنیادوں پر آگے نکل گئے اور کامیاب قرار پائے۔

یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ دیر قبل فاروق ستار نے سنیٹ الیکشن شکست کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ سینیٹ انتخاب میں ہم نے 4 سیٹیں حاصل کیں اوراس بار ایک ہی سیٹ لے سکے۔ہماری جماعت سینیٹ الیکشن سے باہر ہونے سے بچ گئی لیکن ، آئندہ چند دنوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔انہوں نے کہاکہ قانون دان فروغ نسیم کو کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں ،وہ مشکل حالات کے باوجود کامیاب ہوئے۔تنظیمی بحران کا مسئلہ نہیں ہمارے 14ایم پیز کم ہو گئے تھے اور انہوں نے اپنے ضمیر کا سودا کرلیا تھا۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس