اکشے کمارکیساتھ کام کر کے اچھا لگتا ہے : جان ابراہام

اکشے کمارکیساتھ کام کر کے اچھا لگتا ہے : جان ابراہام
اکشے کمارکیساتھ کام کر کے اچھا لگتا ہے : جان ابراہام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار اکشے کمار اور جان ابراھام کامیڈی فلم ’’گرم مصالحہ‘‘ کے سیکوئل’’گرم مصالحہ2‘‘ میں نظر آئیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار اور جان ابراھام 2005ء میں بننے والی مزاح سے بھر پور فلم ’’گرم مصالحہ‘‘ کے سیکوئل ’’گرم مصالحہ2‘‘ میں ایک بار پھرمیں نظر آئیں گے۔ اس ضمن میں جان ابراھام نے بتایا کہ انہیں اکشے کمار کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگتا ہے اورمیں بہت خوش ہوں کہ ہم ایک بار پھر ایک ساتھ کام کریں گے ۔ اکشے کمار ان دنوں فلم ’’گولڈ‘‘ پر کام کر رہے ہیں جس میں ان کے ہمراہ ٹی وی اداکارہ مونی رائے پہلی بار جلوہ گر ہوں گی۔

مزید :

کلچر -