عاطف اسلم کا سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے کا ریکارڈ

عاطف اسلم کا سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے کا ریکارڈ
عاطف اسلم کا سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے کا ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارعاطف اسلم نے پاکستان میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے کا ریکارڈ قائم کیاہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عاطف اسلم نے شادی کی ایک تقریب میں پرفارم کرنے کا معاوضہ ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کیا ہے جو کسی بھی پاکستانی گلوکارکا سب سے زیادہ معاوضہ ہے۔عاطف اسلم نے ملک کے ایک نامور بزنس مین کے بیٹے کی شادی کے موقع پر ہونے والی تقریب میں فن کا مظاہرہ کیا جو رائے ونڈ روڈ پر واقع ایک فارم ہاؤس میں منعقد کی گئی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ عاطف اسلم نے پہلی بار کسی شادی میں پرفارم کیا ہے جس کے معاوضے کی رقم انہوں نے شوسے پہلے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروائی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس موقع پر ان کے سینکڑوں پرستار تصاویر بنوانے کے خواہش مند تھے لیکن عاطف اسلم نے کسی ایک بھی شخص کے ساتھ تصویر نہ بنوائی اور شوختم ہوتے ہی وہ وہاں سے روانہ ہوگئے۔

مزید :

کلچر -