فلم ’’لوراتری‘‘ 5اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

فلم ’’لوراتری‘‘ 5اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما کی فلم ’’لوراتری‘‘5 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے بہنوئی کی فلم ’’لوراتری‘‘ 21 ستمبر کی بجائے اب 5 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم میں ا یوش شرما کے ساتھ نئی اداکارہ وارینا حسین جلوہ گر ہوں گی۔ فلم کی دیگر کاسٹ بارے ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ فلم سلمان خان فلمز کے بینر تلے بنائی جائے گی۔

مزید : کلچر