پاکستانی فلموں کے نامور رائیٹرز بے روزگار

پاکستانی فلموں کے نامور رائیٹرز بے روزگار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی فلموں کے نامور رائیٹرز ان دنوں بے روزگار ہو کر رہ گئے ہیں،ان میں ناصر ادیب ،محمد پرویز کلیم اور رشید ساجد سمیت دیگر شامل ہیں،ایک دور تھا جب لاہور فلمسازی کا بہت بڑا مرکز تھا ،اس دور میں ناصر ادیب ،محمد پرویز کلیم اور رشید ساجد نے بے شمار کامیاب فلموں کے سکرپٹس تحریر کئے،ان کی لکھی ہوئی فلموں سے نہ صرف لاہور بلکہ کراچی کے بھی فلم سازوں، تقسیم کاروں نے لاکھوں روپے کمائے،اب ان تجریہ کار رائٹرز کو نظر انداز کر دیا گیا ہے،کراچی فلمسازی کا بڑا مرکز بنا ہوا ہے مگر وہاں کے فلمساز ان تجریہ کار سینئر لکھاریوں سے فائدہ اٹھانے سے قاصر ہیں،سنجیدہ فلمی حلقوں نے کہا ہے کہ ماضی کے ان قیمتی لکھاریوں کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے اور آج کے نئے فلم ساز انہیں مواقع فراہم کریں۔

مزید :

کلچر -