ٹی وی شوزکے ساتھ فلموں میں بھی کام کرنا میری ترجیح ہے،لائبہ علی

ٹی وی شوزکے ساتھ فلموں میں بھی کام کرنا میری ترجیح ہے،لائبہ علی
ٹی وی شوزکے ساتھ فلموں میں بھی کام کرنا میری ترجیح ہے،لائبہ علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ،ماڈل اور کلاسیکل ڈانسر لائبہ علی نے کہا ہے کہ ٹی وی شوز کے ساتھ فلموں میں بھی کام کرنا میری ترجیح ہے اور آج کل مجھے مزید فلموں میں کام کرنے کی پیش کش بھی ہو رہی ہے۔لائبہ علی نے کہا کہ انتہائی کم عرصہ میں ٹی شوز میں اپنا مقام حاصل کیا ہے جس کی بنیادی وجہ میری محنت اور اپنے کام سے مخلص پن ہے اور اب ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں کام کرنا بھی میری ترجیح ہے جس میں ضرور کامیاب ہو جاں گی‘ فلم انڈسٹری کے مستقبل کے لئے جدت کے ساتھ منصوبہ بندی کی جائے ، اب وقت آ گیا ہے کہ فارمولہ فلموں سے پیچھا چھڑا یا جائے اور موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق فلمیں پیش کی جائیں۔

مزید :

کلچر -