ڈربن ٹیسٹ کاتیسرا روز آسٹریلیا کے نام

ڈربن ٹیسٹ کاتیسرا روز آسٹریلیا کے نام
ڈربن ٹیسٹ کاتیسرا روز آسٹریلیا کے نام

  

ڈربن (ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا اور ساﺅتھ افریقہ کے درمیان کھیلے جانے پہلے ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز بھی کینگروز کے نام رہا۔

دن کے اختتام تک 9وکٹوں کے نقصان پر 213رنز بناتے ہوئے 402کی برتری حاصل کر لی۔

تیسرے دن کے کھیل کا اختتام آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیا تو ان کی پہلی وکٹ56رنز پر گری جب ڈیوڈ وارنر 28رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ،71کے مجموعے پرعثمان خواجہ 6رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے  ۔

وقفے ،وقفے سے گرنے والی وکٹوں کا سلسلہ جاری اور پوری ٹیم دن کے اختتام تک 9وکٹوں کے نقصان پر213رنز بناتے ہوئے اور مخالف ٹیم پر402رنز کی برتری حاصل کر لی ،ان کی اننگ میں بینک کرافٹ کے 53رنز نمایاں ہیں ۔دن کے اختتام تککریز پر پیٹ کیومز 17اور جوش ہیز وڈ 2رنز کے ساتھ موجود ہیں۔

ساﺅتھ افریقہ کی جانب سے مورنے مورکل اور کیشو مہاراج نے 3,3جبکہ کگیسو ربدا نے 2اور ڈین ایلگر نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید : کھیل