بھارت ، پنجاب نیشنل بنک سکینڈل کے بعد نجی بنکوں میں بھی فراڈ سامنے آنے لگے

بھارت ، پنجاب نیشنل بنک سکینڈل کے بعد نجی بنکوں میں بھی فراڈ سامنے آنے لگے
بھارت ، پنجاب نیشنل بنک سکینڈل کے بعد نجی بنکوں میں بھی فراڈ سامنے آنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنگلور(آئی این پی)بھارت میں پنجاب نیشنل بنک کے بڑے سکینڈل کے بعد نجی بنکوں میں بھی فراڈ سامنے آنے لگے، گذشتہ 3برسوں میں مختلف بنکوں سے 2450کروڑ روپے غبن کئے گئے۔
ریزرو بینک آف انڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق 2013سے2016مابین 3برسوں میں بھارت میں مختلف بنکوں سے 2450کروڑ روپے غبن کئے گئے جبکہ ان فراڈ کے واقعات میں ان بینکوں کے ایک لاکھ یا اس سے زیادہ ملازمین ملوث ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ یعنی 49فیصد فراڈ کے واقعات درج ہوئے۔ تاملناڈو، آندھرا پردیش، کرناٹک اور مہاراشٹر میں زیادہ ملازمین ملوث تھے۔ ایک بینک مینجر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پربتایا کہ ملک کے جنوبی حصے میں فراڈ کے واقعات کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ وہاں دوسری ریاستوں کے برعکس زیادہ بینک برانچز ہیں۔ ایک ماہر نے تجزیہ کرکے بتایا کہ بینکوں نے جو قرضے دیئے ان میں بھی فراڈ کی نشاندہی کی گئی ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں