بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کئے جائیں،مہرین راجہ

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کئے جائیں،مہرین راجہ

لاہور (لیڈی رپورٹر )سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے سفیر ہیں ،ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے ابھی تک حکومت نے ٹھوس اقدامات نہیں کئے ،انہیں پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جیسے مسائل کا سامنا ہے ، یہ پاکستانی ہر جگہ ہمارے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں اور بہترانداز میں اپنامعاش حاصل کرتے ہیں،ان کی وجہ سے پاکستان پرمالی بوجھ بھی کم ہوا ہے ،بیرون ملک مقیم ایک پاکستانی پورے خاندان کا بوجھ اٹھاتا ہے ،انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طور پر ان پاکستانیوں کی مشکلات حل کرنے کے لئے حقیقی اقدامات کرے تاکہ وہ ذہنی کوفت سے نجات حاصل کرسکیں۔

مہرین

مزید : میٹروپولیٹن 1