غیر سیاسی قوتوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے جمہوریت کے ولن ہیں،شاہ اویس

غیر سیاسی قوتوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے جمہوریت کے ولن ہیں،شاہ اویس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ غیر سیاسی قوتوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے سیاستدان جمہوریت کے ولن ہیں۔ الیکشن کے قریب آتے ہی نیب اور عدلیہ کی غیر معمولی فعالیت سے کئی سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔ کراچی میں ہزاروں بے گناہ انسانوں کے قتل کے ذمہ دار الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے ملک میں واپس لایا جائے۔ کراچی کو مقتل بنانے والوں کا احتساب کیوں نہیں ہوتا۔ سانحہ 12 مئی کے کسی ملزم کو سزا نہیں ملی۔ آئندہ الیکشن میں ایم کیو ایم کراچی کی سیاست سے فارغ ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی مزید کہا کہ احتساب کو مذاق نہ بنایا جائے۔ سیاستدانوں کا ہی نہیں ججوں اور جرنیلوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔ عدلیہ کی غیر جانبداری پر کئی سوالیہ نشان لگ چکے ہیں۔ سیاسی استحکام ملک و قوم کی ناگزیر ضرورت ہے۔
شاہ اویس