(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے ہارس ٹریڈنگ کر کے ووٹ کا تقدس پامال کیا،اعجاز چودھری

(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے ہارس ٹریڈنگ کر کے ووٹ کا تقدس پامال کیا،اعجاز ...

لاہور (نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ سینٹ کے الیکشن میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ہارس ٹریڈنگ کر کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی اور رانا ثناء اللہ کی گھٹیا گفتگو پر قوم توجہ نہیں دیتی ،یہ شریف خاندان کے شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی ناکام کوششیں کرتے ہیں ، سیاست میں گالی گلوچ کا کلچر (ن ) لیگ نے متعارف کروایا ہے ، شریف خاندان کی اصلیت دن بدن عوام کے سامنے عیاں ہو رہی ہے ، سب چور ڈاکو اور ڈکیت حکمران اکٹھے بھی ہو جائیں تو عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے ہمیشہ قومی مفادات کو نظر انداز کر کے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے ، جھوٹ بولنا اور جعل سازی کرنا شریف برادارن کا وطیرہ بن چکا ہے ، ملتان میٹرو میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی جس کی ذمہ داری شہباز شریف پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بعد( ن) لیگ کا بھی بوریا بستریا گول ہونے والا ہے ، ملک میں ہارس ٹریڈنگ کے بانی نواز شریف ہیں ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور اقتدار میں شریف برادران نے کرپشن اور لوٹ مار کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہے

اعجاز چودھری

مزید : میٹروپولیٹن 1